عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم معطل

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی فیملی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی ، درخواست عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

بتاتے چلیں کہ معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ آج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ، عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں