عامر لیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی

کراچی:ممتاز ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی قبر کشائی23جون کوصبح ساڑھے 9 بجے ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔ میڈیا ر پورٹس کے مطابق عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے ، میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کریں گی،نوٹی فیشن کے مطابق 6 رکنی میڈکل بورڈ میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ،ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم ،ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی ،فارنزک ایکسپر ٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں