ساہیوال، پمپ پر پٹرول کے ساتھ پانی ملانے کا انکشاف

ساہیوال: پمپ پر پٹرول کے ساتھ پانی ملانے کا انکشاف ہوا ہے،ساہیوال میں ایک پٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں پر شہریوں کو بطور احتجاج جمع دیکھا جا سکتا ہے۔شہری ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ اس نے 11 ہزار 699 میں گاڑی کی ٹنکی فل کروائی تھی تاہم گاڑی پاکپتن پہنچنے سے پہلے بند ہو گئی تھی۔گاڑی کو دھکا لگا کر میکینک کے پاس لائے تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں پٹرول کی جگہ پانی بھر دیا گیا ہے۔

شہری نے کہا جب ہم پٹرول پمپ پر گاڑی واپس لائے تو منیجر سمیت پٹرول پمپ کے مالکان سے کوئی شخص داد رسی کے لیے نہیں پہنچا۔شہری نے کہا کہ سب کی گاڑیوں میں 235 روپے پر لٹر پانی بھر دیا گیا ہے۔لیکن یہاں پر کوئی ایکشن لینے کے لیے موجود نہیں ہے۔جب کہ ویڈیو میں ایک گاڑی بھی موجود ہے جس میں گاڑی میں سے پٹرول کی جگہ پانی نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ شکایت باجوود پٹرول مپمپ پر اسی رفتار سے پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بھی سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔صارفین نے کہا کہ ایک تو حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے اوپر اس طرح کے واقعات کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔
صارفین نے مذکورہ پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں