اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور،شانگلہ ،صوابی ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبرمیں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
رستم ،دیربالا ،لوئردیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وادی نیلم ،مظفر آباد،راولا کوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا،خوشاب اورچنیوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں