حکومت پٹرول کی قیمت میں مزید 65 روپے کا اضافہ کرے گی

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے حکومت پٹرول کی قیمت میں مزید 65 روپے کا اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 35 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ، 17 فیصد سیلز ٹیکس لیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ یہ حکومت کتنی تجربہ کار ہے سب نے دیکھ لیا ہے۔عالمی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور یہ عوام پر ڈال دیں تو ان کی حکومت کا کیا فائدہ۔

گذشتہ سال جولائی میں سیلز ٹیکس کو کم کیا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔چائے کی پیالیوں سے کچھ نہیں ہو گا۔حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے۔سوپر سائیکل کی وجہ سے مہنگائی ہے، جی ڈی پی گروتھ نیچے آئے گی۔شوکت ترین نے کہا کہ اپنا پیٹ کاٹ کرکے 100 سے 150 ارب روپے نکالے۔ہم نے 1400 ارب روپے ریونیو میں گروتھ دکھائی تھی۔
ہم تونالائق تھے،پی ڈی ایم حکومت نےکیاکیا،ہم پیٹرول 149 روپےفی لٹرپرچھوڑکرگئےتھے،ہمارےدورحکومت میں گروتھ سب سےزیادہ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں