سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔نئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ آج پیش ہوگا، نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8900ارب تک ہوگا، ایف بی آر کو 7255 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیئے جانے کا امکان ، نان ٹیکس وصولیوں کی مد میں 1626 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی کے تحت وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب روپے درکار ہوں گے پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بجٹ خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کی تجویز ،بجٹ خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کی تجویز آیندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں