قصور میں درندگی کی انتہا،ملزم کی گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی

لاہور : قصور میں درندگی کی انتہا،ملزم کی گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے جیو فینسنگ کی مدد سے ملزم کو 7 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم انتظار نے 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

چند روز قبل قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے درندگی کی انتہا کردی تھی، باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہور احمد اپنے پندرہ برس کی بیٹی اور پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پتوکی چونیاں بائی پاس پر روک کرپہلےلوٹ مار کی اور پھرانہیں کھیتوں میں لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو رسیوں سے باندھا اوران کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں کوآتا دیکھ کرڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا، جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تمام شواہد اکٹھے کرلیے اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں