سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور : نان بائی ایسوسی ایشن سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 جون سے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گائے گا جبکہ سادہ نان کی قیمت 20 روپے کی جائے گی۔دوروز قبل پاکستان فلور ملزم ایسوسی ایشن نے ملز مالکان کو ہراساں کرنے اور فلور ملزم پر چھاپے مارنے کا سلسلہ فوری بند نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن کے چئیرمین طاہر ملک کا کہنا تھا کہ اگر ملز مالکان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پنجاب کی تمام فلور ملز آٹا پسپائی نہیں کریں گے۔
ترجمان پاکستان فلور ملزم ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندیاں آئین کی روح کے منافی ہیں۔آئین ملک بھر میں آزادانہ کاروبار اور نقل و حمل کی ضمانت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں