حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد : حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ۔ جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے ، بجٹ میں آئندہ سال بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے اور بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں1048 ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف 4695 ارب روپے مقررکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقررکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقررکرنے کی تجویز ہے ، ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش ہے اسی طرح نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں