عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔چھیپا ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔چھیپا ترجمان کے مطابق عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔میڈیا رپورٹس کے عامر لیاقت کے ملازمین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین بیہوش تھے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ملازمین کے مطابق صبح کے وقت عامر لیاقت حسین کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد وہ بیہوش ہو گئے تھے۔ تاہم اب ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال ہو چکا ہے۔۔ایم پی اے جمال صدیقی کے مطابق ملازم نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا۔بظاہر ان کا انتقال دم گھٹنے سے ہوا۔پولیس حکام اور اہل محلہ بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین تیسری اہلیہ کے الزامات کے بعد پریشانی کا شکار تھے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر بھی کرتے تھے۔عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جلد ملک کو چھوڑ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں