گھی کی قیمتوں میں 24 روپے فی کلو تک اضافہ

لاہور: گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں گھی مزید مہنگا ہوچکا ہے اور جہاں درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 566 روپے فی کلو ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی پرچون میں 24 روپے مہنگا ہونے کے بعد 570 روپے فی کلو ہوچکا ہے ، اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو گھی کی نئی قیمت 550 روپے ہوگئی ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس سے معلوم ہوا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں