دعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت

کراچی : پولیس نے دعا منگی کیس میں فرار مرکزی ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کشمور میں مقابلے کے بعد دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق دعامنگی کیس میں نامزد ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ میں مال سے فرار ہو تھا،ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ اس دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہو گیا۔

ملزم کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں اور ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا تھا۔پولیس نے مفرور ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری پر انعام رکھا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مفرور ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شہری کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پولیس حکام نے کہا کہ مفرور ملزم زوہیب قریشی اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں