وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ دے دیا ، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس بھی کرنے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا ، اس کے علاوہ عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکے گئے ہیں جب کہ اس وقت پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا ، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے ، موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں