سابق چئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین کو نیب نے طلب کر لیا

لاہور :قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کےخلاف نیب لاہور نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، اس ضمن میں نیب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں سابق چیئرمین واپڈا کو مالی بے ضابطگی کے الزام میں نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔

نیب کے نوٹس سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا کو 3 سال میں کرپشن اور سست روی پر اربوں روپے کا نقصان ہوا ، تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن ہوئی ، 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سےمہنگی ہوئی ، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں