عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کو بالغ قرار دیا

کراچی : کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی حکم پر اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا گیا۔میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔ملزم نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آ چکی ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا ۔سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم پہلے نمرہ کاظمی کا کیس سنیں گے، عدالت نے نمرہ کاظمی سے سوال کیا کہ کیا آپ پڑھتی ہیں جواب میں نمرہ کاظمی نے بتایا کہ میں دسویں کلاس میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں