دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ سے چارج واپس لینے کا حکم

کراچی : دعا زہرہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کامران افضل سے چارج واپس لینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ایم آئی ٹی سندھ ہائیکورٹ کے عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رائےدے کہ کامران افضل اس عہدے کے اہل ہیں یا نہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ بہتر سمجھتے ہیں اس معاملے کو ہم انتظامیہ پر چھوڑ دیں۔آئی جی سندھ نے ایک غیر حقیقی رپورٹ پیش کی جو مسترد کی جاتی ہے۔

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی اور دعا زہرا کو بازیاب نہ کرانے پر آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا تھا اور کہا کہ ایک بچی کو نہیں لاپا رہے، پروفیشنل کرمنلزکو کیسے پکڑیں گی سندھ ہائی کورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ بدقسمتی سے نمرہ نہیں ملی، نمرہ کاظمی نے ویڈیو جاری کی ہے، نمرہ نے کہا ہے سندھ پولیس ہراساں کررہی ہے، اگر وہ آئی اور جان کونقصان ہواتوسندھ پولیس ذمہ دارہوگی، نمرہ کاظمی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروبیان قلمبند کرادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں