کراچی، 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والا دوست گرفتار

کراچی : کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کی 15 سالہ لڑکی کو ساتھ لے جانے والے اس کے دوست کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو شادی کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا، لڑکی کے انکشاف پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد وہاں سے ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔
اس سے قبل صدر دھماکے میں اغوا ہونے والی لڑکی کا بھی اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں