کراچی میں ایک اور لڑکی پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

کراچی : کراچی میں ایک اور لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد آباد کی رہائشی لڑکی عید کے تیسرے روز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھومنے کے لیے کلفٹن آئی تھی تاہم کلفٹن پلے لینڈ ایریا میں گھومنے کے دوران اچانک لاپتہ ہو گئی۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے ایک ہفتے بیٹی کو ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی، ون فائیو پر فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد واقعہ کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج ہوا ہے۔لڑکی لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کر لیا گیا۔دوسری جانب پولیس کے کہا ہے کہ اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے لیکن گھر والوں کو کسی پر بھی شک نہیں ہے۔واقعہ کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دعا زہرہ نامی لڑکی بھی لاپتہ ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں