گوجرانوالہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ 12 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور 2 مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ، جس کے باعث خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثے کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی 2 مسافر وینز اس کی زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں