گجرات میں افسوس ناک واقعہ

گجرات: افسوس ناک واقعہ،دریائے چناب میں نہاتے 5 دوست ڈوب گئے جس کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں دریائےچناب میں نہانے کے لیے آئے 5 دوست ڈوب گئے،ڈوبنے والوں میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر چار افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا چترال میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کریم آباد کے مقام پر 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ ایک بہن دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش میں دوسری دو بہنیں بھی ڈوب گئیں۔
ڈوبنے والی تینوں بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔

تینوں کی لاشیں دریا سے برآمد کر کے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچا دی گئی تھیں۔ایک ہی گھر میں تین لڑکیوں کی موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی تھی۔پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ڈوبنے والے بہنوں کے بھائی کی چند روز بعد شادی تھی جس کی تیاری کے سلسلے میں یہ قالین دھونے دریا پر آئیں تاہم یہاں موت ان کا انتظار کر رہی تھی۔جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت فوزیہ میر، مسکان میر اریشین میر کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں