عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے کہیں بھی جانے کی اجازت دے دی

لاہور : عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے کہیں بھی جانے کی اجازت دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہوکر پاکپتن سے ملنے والی لڑکی دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا ، دعا زہرہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کراتے وقت اس کے شوہر ظہیر کو کمرۂ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کے سامنے اپنے بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں 18 سال کی ہوں ، کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی ، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ، دارالامان نہیں جانا چاہتی کیوں کہ میں محفوظ ہوں اور میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، اپنی مرضی سے نکاح کیا ، خاوند کے ساتھ خوش ہوں۔
لڑکی کے بیان کی روشنی میں عدالت نے حکم میں کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہتی ہے، جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں