پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ؛ شاہد خاقان عباسی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان قیمت خرید سے کم قیمت پر پیٹرول بیچ رہا ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا اور پیٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے اور مشکل فیصلوں کی زد میں عوام سمیت سب آئیں گے لیکن بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے، ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ یا نیب چلائیں یا حکومت، حکومتی افسران نےکہاکہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے، حل یہی ہے کہ نیب ختم کریں، اپوزیشن کے کیسز ختم نہ کریں، نیب ختم ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، اگر یہ ادارہ رہے گا تو یہ ملک نہیں چل سکتا، امید ہے کہ کابینہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں