وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نامزد وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔۔30 وفاقی وزراء اور وزائے مملکت نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں وزیراعظم کے 4 مشیر بھی شامل ہیں۔30 ارکان پارلیمنٹ نے بطور وفاقی وزیر اور 4 ارکان نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔دیگراتحادی جماعتوں سےتعلق رکھنے والے وزرا بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ نئی وفاقی کابینہ 34 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11 ، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے جب کہ 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی ، تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی وزرا کے محکموں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں