لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا

لاہور : لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ شارٹ فعال کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کی اور طلب میں اضافہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لیسکو نے بتایا کہ بجلی فراہم کرنے کے لیے 4ہزار 350 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3ہزار 650 میگاواٹ بجلی فراہمی جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کو 700 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب شدید گرمی میں 8 سے 9 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں