حمزہ شہباز صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

لاہور:وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا،ووٹنگ کے عمل کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تشدد اور ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تعطل آگیا تھا جس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں