پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

کراچی: سیاسی صورتحال میں بہتری کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ایک ساتھ 46145 پوائنٹس میں دو حدیں بحال ہوئیں۔سیاسی صورتحال واضح ہونے پر مالیاتی اداروں نے اسٹاک مارکیٹ میں انٹری دی۔

100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس بڑھنے سے 46 ہزار 145 پوائنٹس پر بند ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار ی اتار چڑھا ئوکے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور44400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے پر آگیا جبکہ48.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں