فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا موقف آگیا

لاہور :حزب اختلاف کی جانب سے فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا موقف آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں ، پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں ، علیم خان ، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں