ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کو ائیرپورٹ پر شدید تنقید کا سامنا

اسلام آباد :حکمراں جماعت سے اتحاد ختم کرکے اپوزیشن کے ساتھ جانے والی جماعت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ممبر کنور نوید جمیل کو ائیرپورٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ائیرپورٹ پر موجود نوجواںوں نے کنور نوید جمیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کنور نوید جمیل جب ائیرپورٹ کے ہال سے گزر رہے تھے تو چند نوجوانوں نے نعرے لگانا شروع کر دئیے کہ بھگوڑے آ گئے بھگوڑے آ گئے۔

نوجوانوں نے کہا کہ ہم اورنگی ٹاؤن میں احتجاج میں آپ کے ساتھ تھے لیکن افسوس ہے کہ آپ نے اپنا ایمان بیچا۔کنور نوید جمیل نے نوجوانوں کو کہا کہ آپ لوگ اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تو نوجوانوں نے جواب دیا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان ہے،آپ نے تین سال وزارتوں کے مزے لیے، کتنے پیسے ملے جس کے جواب میں کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیسے آپ کو ملیں ہوں گے ، جس پر نوجوانوں نے سوال کیا کہ بیگ میں کیا ہے۔

وہاں موجود دیگر نوجوانوں کی جانب سے لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں