فیصل آباد ؛ راجہ ریاض کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ تصویریں اور پوسٹر نذر آتش

فیصل آباد : فیصل آباد میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عوام نے ان کی تصویریں اور پوسٹر نذر آتش کردیے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف ان کے انتخابی حلقے میں ’ووٹ فروش‘ اور ’تم کتنی پارٹیاں بدلوگے‘ کے نعروں والے پوسٹر بھی لگ گئے جب کہ ضلع کونسل چوک پر مظاہرین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹروں کو نذر آتش کیا اور راجہ ریاض کے خلاف نعرے بھی لگائے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اطراف میں بھی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، جن میں ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتنے والے استعفیٰ دو‘ کے مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں