مریم نواز

’غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے‘

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے ایک شعر کو طنزیہ انداز دیتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر ، غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے!

اپنا تبصرہ بھیجیں