ڈاکوؤں نے احساس کفالت ٹیم سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی

رحیم یار خان :صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے احساس کفالت ٹیم سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رحیم یارخان کے علاقے اقبال آباد میں احساس پروگرام کا عملہ فرنچائزز کو رقم دینے جا رہا تھا ، اس دوران ڈاکوؤں نے عملے سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی جب کہ ڈاکوؤں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں