سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ، جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بھی کی گئی اور کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

قبل ازیں 2017ء میں بھی سابق صدر رفیق تارڑ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر ان کا جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا کیوں کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے دل کی شریانیں بند تھیں ، اس حوالے سے اس وقت کی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناصرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء میں پہلی بار جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں بغیر سرجری کے مریض کے دل کی شریانیں کھولی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں