پشاور دھماکا، خودکش حملہ آور کی شناخت کا کام مکمل کر لیا گیا

پشاور :گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سہولت کاروں کی گرفتاری میں بھی کامیابی ملی ہے ۔سی ٹی ڈی نے سہولت کاری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ سے 7 خول مل گئے ہیں جب کہ حملہ آوروں نے 9 ایم ایم پستول استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے۔تفتیشی ٹیم کے مطابق خودکش جیکٹ میں بال بیئرنگ زیادہ استعمال کیے گئے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں