لاہور

لاہور میں 19 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

لاہور : لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں جواں سال لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ کےعلاقہ شادی پورہ میں 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کرمبینہ طور پر خودکشی کی تاہم لڑکی کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس منتقل کردی ہے۔ واقعے کو فوری طور پر خودکشی یا قتل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں