پشاور کی جامعہ مسجد میں دھماکا، 30 افراد شہید ہو گئے

پشاور :پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے میں 30 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے دس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک دس زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ایس پی سی ٹی کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں