لاہور میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا اشتہاری ملزم پکڑا گیا

لاہور :لاہور میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ 15 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عادل عرف آلو کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے بچے کو شادی میں لے جانے کے بہانے اس کے گھر سے ساتھ لیا اور شراب پلائی۔

پولیس کے مطابق بچے کی حالت خراب ہونے پر زیر تعمیر مکان میں لے جا کر اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔علاوہ ازیں ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کی اور 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عزیز کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے چھت پر کھی
لتے ہوئے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ملزم مدعی مقدمہ کے گھر رنگ روغن کا کام کرنے آیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی عیسی سکھیرا نے کہا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں