میں بے گناہ ہوں،خاتون میرے پاس خود ہوٹل آئی

لاہور :معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی زیادتی کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ممتاز احمد نے بھولا ریکارڈ کی زیادتی کیس میں عبوری ضمانت 5 مارچ تک منظور کر لی۔عدالت میں بھولا ریکارڈ کو فہیم کھوکھر ایڈوکیٹ نے پیش کیا۔عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ سے 5 مارچ کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا۔

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، شائستہ نامی لڑکی مبینہ طور پر بلیک میلر ہے،میرے پاس خود ہوٹل آئی اور مجھ پر جھوٹا الزام لگایا۔خیال رہے کہ بھولا ریکارڈ کیخلاف لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے اسے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر بھولا ریکارڈ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بیان جاری کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں الزامات کی تردید کی۔نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ یہ تمام معاملہ اسکینڈل بنانے کی کوشش ہے، ایف آئی آر درج کروانے والی خاتون نامی گرامی بندوں کو بلیک میل کرتی ہے۔

اس عورت نے پہلے شیخ رشید اور مفتی قوی کیخلاف بھی اسکینڈل بنایا تھا۔ یہ عورت خود رکشے پر بیٹھ کر میرے پاس ہوٹل آئی تھی اور آ کر کہا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد خاتون واپس چلی گئی اور پھر 24 گھنٹے بعد زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔

خاتون جب میرے پاس ہوٹل میں آئی تو میں نے اس کی عزت کی وہاں ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنائی تھیں۔ خاتون صبح ساڑھے 8 بجے میرے پاس آئی اور ایک گھنٹے بعد واپس چلی گئی تھی، ہوٹل سے جانے کے 24 گھنٹے بعد اسے زیادتی کا مقدمہ درج کرانا یاد آیا۔ اس خاتون کی یوٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں یہ پہلے بھی لوگوں کو بلیک بلیک کرتی رہی ہے۔ اس تمام معاملے سے یہ خاتون مشہور ہونا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں