5 سیٹوں والی جماعت کو وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں دیں گے

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سنیئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پنجاب میں عدم اعتماد کی صورت میں وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی مخالفت کر دی۔

سماء نیوز کے پروگرام ’لائیو ود ندیم ملک ‘ میں پنجاب میں وزارت اعلیٰ پرویز الہیٰ کو دینے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آرہی، جب وفاق نہیں رہے گا تو پنجاب کی اسمبلی بھی نہیں رہے گی تاہم اصولی بات یہ ہے کہ پانچ سیٹوں والی جماعت کو وزرارت اعلیٰ کا عہدہ نہیں دیا جاتا ہے۔

یہ ڈیل ممکن نہیں ہے کہ جس جماعت کے پانچ ممبران ہوں اس کو آپ پنجاب کی حکومت دے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں