بیوی نے دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر شوہر کی ہڈیاں توڑ دیں

بہاولنگر : بیوی نے دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر شوہر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا ، ہڈیاں توڑ دیں ۔تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے واقعات اب ہوئی پرانی بات, بہاولنگرمیں بیوی کا خاوند پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا ۔ موضع قاسمکا میں بیوی نے شوہر پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
متاثرہ شوہر بیوی کے تشدد سے تشویشناک حالت میں ہسپتال ہسپتال پہنچ گیا۔ پولیس تھانہ تخت محل نے خاوند کی رپورٹ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ۔تشدد کرنے والی بشری بی بی کی شاہد علی سے دوسری شادی تھی۔۔شاہد علی اور بشری بی بی کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔۔میاں بیوی کے درمیاں اکثر گھریلو جھگڑا ہوتا تھا۔گھریلو جھگڑے پر بشری بی بی نے کلہاڑی کے پے در پے وار سے شاہد کو شدید مضروب کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں