دن بڑے ہو گئے،یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کا ٹائم تبدیل کرنے پر غور شروع

لاہور : یکم مارچ سے اسکول کا ٹائم تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیے میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔اسکول کے اوقات کار یکم مارچ سے صبح 8 بجے سے 2 بجے تک ہو سکتے ہیں۔
اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے نو بجے سے پونے تین بجے تک
ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے اتھارٹی سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں