فروری میں ہی گرمی کی آمد

کراچی:فروری میں ہی گرمی کی آمد، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم بہار کی باقاعدہ آمد سے قبل ہی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم گرما ہونا شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ پیر کے روز کراچی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور گزشتہ رات کا درجہ حرارت13.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق فروری کا ماہ ہونے کے باوجود آنے والے دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا، جس باعث خاص کر دن کے وقت موسم گرم محسوس ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں