پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت گئی

ڈیرہ اسماعیل خان : صوبہ خیبرپختوںخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت گئی ، پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر کامیاب ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر تمام 296 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوچکا ہے جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوچکی ہے ، اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار788 ووٹ حاصل کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں