پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

اسلام آباد :پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

گذشتہ اعلان کا فرق منتقل ہوا تو پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں