بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری

مکوآنہ :بے روزگاروں کیلئے خوشخبری، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں نئی بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب حکومت نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں نئی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کابینہ کمیٹی نے سیف سٹی اتھارٹی میں نئی بھرتی کی اجازت بھی دے دی ہے۔کابینہ نے سیف سٹی میں 114 نئے ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے، یہ ملازمین گریڈ پانچ سے گریڈ سولہ تک کے بھرتی کیے جائیں گے، بھرتی کیلئے بہت جلد پراسیس شروع کر دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بھرتی کا عمل میرٹ پر مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں