عامرلیاقت کی نئی دلہن،میرے شوہر بچپن سے ہی میرے آئیڈیل ہیں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی نئی نویلی دلہن نے شوہر کے ساتھ ویڈیو شئیر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شئیر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا۔

دانیا ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔ انسٹا گرام پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ اور گذشتہ شادی سے متعلق کہا کہ میں ایک اندھیری سرنگ سے نکل کر آیا ہوں، میں غلط سمت میں مڑ گیا تھا۔

۔اور اب عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے بھی شوہر کے ساتھ ویڈیو شئیر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں