راولپنڈی میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا

راولپنڈی : راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح شخص نے گھر میں گُھس کر لڑکی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کےعلاقہ ڈھوک کھبہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گولیاں مار کر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولہ کا دوست تھا جس نے معمولی تلخ کلامی پر لڑکی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت بسمہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کا نام حمزہ ہے جو فائرنگ کے بعد سے فرار ہے۔ مقتولہ ملتان کی رہائشی اور کچھ عرصہ قبل ہی ڈھوک کھبہ آئی تھی جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں