گجرات میں لاہور کی رہائشی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

گجرات : :پنجاب کے ضلع گجرات میں مقیم لاہور کی رہائشی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔اس حوالے سے گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 10 روز قبل اسے مدثر نامی شخص نے دو افراد کو فروخت کیا تھا۔

دونوں افراد اسے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزمان نے 3 دن تک اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ایک اور واقعے میں فیصل ٹائون کے علاقہ میں نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کو شہری نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا ۔ بتایاگیاہے کہ پیشنٹ کیئرکی نوکری کے بہانے ملزم محمود نے لڑکی کو فیصل ٹائون میں بلایا اور اپنے فلیٹ میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا ۔لڑکی کو طبی معانے کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں