بختاور بھٹو کے بیٹے کے لیے ملالہ یوسفزئی نے تحفہ بھیج دیا

کراچی : نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے لیے ایک نہایت خوب صورت تحفہ بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ابھی سے آصف علی زرداری کے نواسے، اور بلاول کے بھانجے ننھے میر حاکم کے نام سے اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے۔ میر حاکم کی عمر ابھی ایک سال بھی نہیں ہوئی ۔

میر حاکم کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کی جانب سے میر حاکم کے لیے تحفتاً بھیجی گئی کتاب کا عکس دکھایا گیا ، یہ کتاب ملالہ نے خود لکھی ہے اور کتاب پر ملالہ کا آٹوگراف بھی دکھائی دے رہا ہے۔ گذشتہ روز انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ میری لائبریری میں تازہ ترین اضافہ! شکریہ ملالہ – میں ممی کے ساتھ اسے پڑھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے اس کتاب پر دئے اپنے آٹوگراف میں لکھا کہ جب آپ چند سال بعد پڑھنا شروع کریں گے تو امید ہے کہ میری کتاب پڑھنے کا لطف اٹھائیں گے۔ ملالہ نے مزید لکھا: بہت ساری کتابیں پڑھو، بہت سی چیزیں سیکھو، اور دنیا کو بدلنے میں مدد کرو۔ بہت سارا پیار، ملالہ، یکم فروری 2022ء ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں