پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا یافتہ شخص گرفتار

لاہور : پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے سزا یافتہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی، سول کورٹ نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید سنائی۔

سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ سے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عبوری درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکورٹی کے انچارج سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نےملزم کو حراست میں لے کر پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔

جب کہ ملزم کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا بینچ آئندہ ہفتے کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں