لاہور، اوباش لڑکے نے سکول کی طالبہ کے بال کاٹ دئیے

لاہور: لاہور کے علاقے راوی روڈ میں اوباش لڑکے نے سکول کی طالبہ کے بال کاٹ دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی سکول سے واپس آ رہی تھی۔اکرم نامی محلے دار نے بچی کو ہراساں کیا اور بال کا ٹ دئیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم نے چھری کے وار کر کے لڑکی کو زخمی بھی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاہم ملزم کو ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے لاہور میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ح

اپنا تبصرہ بھیجیں